کوہلی کی خاتون اینکرکیساتھ’’ متنازعہ تصویر‘‘سوشل میڈیا پر وائرل
بنگلور (آئی این پی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خاتون اینکرکے ساتھ تصویر کو متنازعہ بنادیا گیاہے۔بھارت سمیت پاکستانی میڈیامیں بھی کہاجارہاہے کہ تصویر میں ویرات کوہلی خاتون ٹی وی اینکر کی ’’ماڈرن جینز‘‘ میں نظر آنے والی ٹانگوں کو گھور رہے ہیں۔اس تصویر پر سوشل میڈیا پر خوب مذاق اْڑایا جارہاہے لیکن اگر تصویر کو غور سے دیکھا جائے تو ویرات کوہلی خاتون اینکر کی ٹانگوں کو نہیں بلکہ اْن کے ہاتھ میں تھامے ایک بورڈکی جانب دیکھ رہے ہیں جس میں کچھ سوالات لکھے ہوئے ہیں۔