بھارتی بورڈکا فاسٹ بولر سری سانتھ پر تاحیات پابندی ختم کرنے سے انکار

بھارتی بورڈکا فاسٹ بولر سری سانتھ پر تاحیات پابندی ختم کرنے سے انکار
 بھارتی بورڈکا فاسٹ بولر سری سانتھ پر تاحیات پابندی ختم کرنے سے انکار

کیرالا(اے این این)بھارتی کرکٹ بورڈ نے سابق بولر شری شانتھ پر میچ فکسنگ کے حوالے سے عائد تاحیات پابندی اٹھانے سے انکار کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی نے سابق فاسٹ بولر شری شانتھ پر فکسنگ کیس میں عائد تاحیات پابندی ختم کرنے سے صاف انکار کردیا۔ بورڈ کی جانب سے کیرالا ہائی کورٹ کو بتایا گیا کہ شری شانتھ پر پابندی نہیں اٹھائی جائے گی ۔2013میں آئی پی ایل میں فکسنگ کے جرم میں شری شانتھ پر کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے عمر بھر کے لیے پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔

 

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...