ابراہام ڈی ویلیئرزکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

ابراہام ڈی ویلیئرزکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک
 ابراہام ڈی ویلیئرزکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنگلور (آئی این پی)آ ئی پی ایل کے دوران جنوبی افریقی ون ڈے کپتان ابراہام ڈی ویلیئرز ایک بارپھر کمرکی دیرینہ تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے وہ گزشتہ سیزن کے کئی اہم انٹرنیشنل میچزاورسیریزنہیں کھیل سکے تھے۔کمر کی تکلیف کے سبب گزشتہ آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ ،سری لنکا (ٹیسٹ) کے خلاف ہوم سیریز کے علاوہ دورہ آسٹریلیامیں جنوبی افریقی ٹیم کی نمائندگی نہ کرپانے والے ابراہام ڈی ویلیئرز رواں سال سری لنکا کے خلاف ٹوئنٹی20 سیریزمیں کم بیک کرنے میں کامیاب رہے تھے۔اس وقت وہ دردکم کرنے کیلئے انجکشن کا سہارا لے رہے ہیں۔