آئرلینڈ کا انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان
ڈبلن(اے پی پی) آئرلینڈ نے آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، کیون اوبرائن اور پال سٹرلنگ کی انجری مسائل سے چھٹکارہ پانے کے بعد دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بائیڈ رینکن کمر کی تکلیف کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے درمیان دو ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان ولیم پورٹرفیلڈ، اینڈریو بلبرائن، پیٹر چیس، جارج ڈوکریل، ایڈجائس، ٹم مورتگ، اینڈریو میکبرائن، بیری میکارتھے، کیون اوبرائن، نیل اوبرائن، پال سٹرلنگ، سٹورٹ تھامسن، گیری ولسن اور کریگ ینگ پر مشتمل ہے۔