انگلش پریمیئر فٹبال لیگ، آرسنل کلب کی مڈلزبرو کوشکست

انگلش پریمیئر فٹبال لیگ، آرسنل کلب کی مڈلزبرو کوشکست

لندن(آئی این پی) ریور سائیڈ سٹیڈیم میں مڈلزبرو اور آرسنل کلب آمنے سامنے ہوئے۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے۔ پہلے ہاف کے بیالیسویں منٹ میں ایلکس سانچیز نے آرسنل کا پہلا گول کیا۔ کھیل کے پچاسویں منٹ میں مڈلز بروو کے نیگرڈو نے گول کر کے میچ 1۔1 سے برابر کر دیا۔ اکہترویں منٹ میں اؤزل نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ اس طرح آرسنل نے 1۔2 سے میچ جیت لیا۔ مڈلز برو کو ہرا کر آرسنل کلب پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی