ٹور آف کروشیا سائیکل ریس کا افتتاحی مرحلہ سیچا موڈولو نے جیت لیا

ٹور آف کروشیا سائیکل ریس کا افتتاحی مرحلہ سیچا موڈولو نے جیت لیا

کروشیا( آئی این پی) ٹور آف کروشیا سائیکل ریس کا افتتاحی مرحلہ اٹلی کے سیچا موڈولو کے نام رہا۔ٹور آف کروشیا سائیکل ریس کا پہلا مرحلہ دوسوستائیس کلو میٹر پر مشتمل تھا،رائیڈرز نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے خوب زرو لگایا،اٹلی کے سیچا موڈولو اور رومانیہ کے ایڈورڈ گروسو کے درمیان آخری گیارہ کلومیٹر میں سخت مقابلہ ہوا،سیچا موڈولو نے حریف کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فنش لائن عبور کی۔ایڈورڈ گروسو اعشاریہ صفر دو سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے، ٹور آف کروشیا کا دوسرا مرحلہ سطح سمندر سے سترہ سو باسٹھ میٹر بلندی پر اختتام پذیر ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...