مارشل آرٹ فیسٹیول، سعید خان کی پہلی پوزیشن کیساتھ واپسی

مارشل آرٹ فیسٹیول، سعید خان کی پہلی پوزیشن کیساتھ واپسی
 مارشل آرٹ فیسٹیول، سعید خان کی پہلی پوزیشن کیساتھ واپسی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(آئی این پی)تھائی لینڈ مارشل آرٹ فیسٹیول کی 50 کلو گرام کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ایس ایس یو کمانڈو سعید خان آفریدی وطن واپس پہنچ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ زندگی کا مقصد دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند رکھنا ہے۔تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں منعقدہ مارشل آرٹ فیسٹیول میں پاکستان سے ایس ایس یو کمانڈو سعید خان نے شرکت کی۔ ایونٹ میں 50 سے زائد ممالک کے فائٹرز نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ 50 کلوگرام کیٹگری میں پاکستان کے سعید خان نے انڈونیشین حریف کو زیر کر کے سونے کا تمغہ سینے پر سجایا۔کراچی ایئرپورٹ پر پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ہمایوں خان نے سعید خان کا استقبال کیا اور سعید خان کو بھرپور سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی