میئر فٹبال کپ،مہران کلب نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

میئر فٹبال کپ،مہران کلب نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد میئر فٹ بال کپ ٹورنامنٹ میں مہران کلب نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔ اکبر کلب اور اسلام آباد کلب کی ٹیمیں پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں، ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈمیں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل کے تیسر ے میچ میں مہران کلب نے گنگال کلب کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 7-0 گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، وقفے تک مہران کلب کو گنگال کلب کے خلاف 6-0 گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں مہران کلب نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 7-0 گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے خورشید اور اشفاق نے دو، دو گول جبکہ مرتضیٰ ، یاسراور روح اللہ نے ایک، ایک گول کیا،گنگال کلب کے کھلاڑیوں نے میچ کے دوران کم مارجن کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل مقابلے 24 اپریل سے شروع ہونگے جبکہ سیمی فائنل 29 اپریل اور فائنل میچ 30 اپریل کو جناح سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،(آج) جمعرات کو غوری کلب اوربولان کلب کی ٹیموں کے درمیا ن میچ شام چار بجے ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...