دارالحکومت میں فٹبال کی ترقی اولین ترجیح ہے:شرافت بخاری

دارالحکومت میں فٹبال کی ترقی اولین ترجیح ہے:شرافت بخاری

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے اور کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس کھیلنے کے مواقع مل رہے ہیں، گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سال میں اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام میئر فٹ بال کپ یہ چھٹا ٹورنامنٹ کھیلا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ میئر اسلام آباد سے مل کر فٹ بال کے زیادہ سے زیادہ گراؤنڈ تیار کئے جائیں تاکہ کھلاریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس اسلام آبا دکی چین میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی اور اب جولائی میں پرتگال میں ٹورنامنٹ کے لئے اسلام آباد کی ٹیم تیارکی جا رہی ہے اور کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں 37 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

،ان کھلاڑیوں کو کوچز حارث اور کامران تربیت دے رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...