ڈائریکٹوریٹ سپورٹس میں فوت شدہ ملازمین کے بچوں کیلئے ملازمت

ڈائریکٹوریٹ سپورٹس میں فوت شدہ ملازمین کے بچوں کیلئے ملازمت

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس پنجاب کے دوران سروس فوت ہونے والے ملازمین کے بچوں کو ملازمت دے دی ،علی رضا کو جونیئرکلرک اور محسن شبیر کو نائب قاصد کے آرڈر ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے سپورٹس بورڈ پنجاب میں دیئے، اس موقع پر ڈائریکٹرایڈمن جاوید رشید چوہان بھی موجود تھے، علی رضا کوان کے والد ارشاد علی کی جگہ جونیئر کلر ک کی سیٹ پر مظفر گڑھ میں اور محسن شبیرکوان کے والد شبیر احمد کی سیٹ پر نائب قاصد ملتان جمنازیم میں تعینات کیا گیا ہے ، جونیئر کلرک علی رضا اور نائب قاصد محسن شبیر نے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سپورٹس کی بہتری کیلئے نیک نیتی اور ایمانداری سے کام کریں گے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے والدین کی خدمات کے اعتراف میں ہمیں ملازمتیں دی ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...