جونیئر ہاکی چیمپئن شپ ، گرین شرٹس کا دفاعی چیمپئن کیخلا ف فاتحانہ آغاز
ہوبارٹ (اے پی پی) آسٹریلین نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن وکٹوریا کو ابتدائی میچ میں کانٹے دار مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا۔ غضنفر علی اور احمد ندیم نے گولز کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ بدھ کو آسٹریلیا میں شروع ہونے والی جونیئر چیمپئن شپ میں پاکستانی جونیئر ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن وکٹوریا کو 1 کے مقابلے میں 2 گولز سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔ گرین شرٹس کی جانب سے غضنفرعلی اور احمد ندیم نے ایک، ایک گول کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی۔