سالانہ ریلوے انٹر ڈویژنل اتھلیٹک چیمپئن شپ کے دو روزہ مقابلے 21 تا 22 اپریل کو ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں منعقد ہونگے

سالانہ ریلوے انٹر ڈویژنل اتھلیٹک چیمپئن شپ کے دو روزہ مقابلے 21 تا 22 اپریل کو ...

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام 62 ویں سالانہ ریلوے انٹر ڈویژنل اتھلیٹک چیمپئن شپ کے دو روزہ مقابلے 21 تا 22 اپریل کو ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں منعقد ہونگے۔ جس میں ریلوے کی تمام ڈویژن شرکت کریں گی۔ افتتاحی تقریب کی مہمانِ خصوصی محترمہ پروین آغا سیکرٹری / چیئرمین پاکستان ریلوے ہونگی ۔ جو کہ مارچ پاسٹ کی سلامی لیں گی اور باقاعدہ طور پر کھیلوں کے آغاز کا اعلان کریں گی۔ اس دو روزہ تقریب کو خوبصورت بنانے کیلئے گراؤنڈ کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور بینروں سے سجایا گیا ہے اور تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ یہ بات سپورٹس آفیسر ریلوے سپورٹس بورڈ راشد محمود بٹ نے کہی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...