مونٹی کارلو ٹینس،نوویک جوکووچ کا کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی

مونٹی کارلو ٹینس،نوویک جوکووچ کا کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی
 مونٹی کارلو ٹینس،نوویک جوکووچ کا کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی

  

مناکو(اے پی پی) نوویک جوکووچ، سٹانسلاس واورینکا، ڈیوڈ گوفن اور فلورین لوپز مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔ مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میچ میں سربین سٹار اور عالمی نمبر دو جوکووچ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی جائلز سیمن کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 3-6 اور 7-5 سے ہرا کر پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ایک اور میچ میں سوئس کھلاڑی واورینکا نے ویسلے کو زبردست مقابلے کے بعد 6-2، 4-6 اور 6-2 سے ہرا کر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی، ڈومنک تھیم بھی دوسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے روبن ہاس کو سٹریٹ سیٹس میں شکست فاش سے دوچار کیا، پرتگالین کھلاڑی ڈیوڈ گوفن نے حریف اسپینش کھلاڑی نیکولاس الماگرو کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-1 سے زیر کر کے پری کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کی۔ پبلو کیواس بھی حریف کھلاڑی کو ہرا کر پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی