فٹبال میچ،سجال گرین نے سجال وائٹس کو دو صفر سے ہرا دیا

فٹبال میچ،سجال گرین نے سجال وائٹس کو دو صفر سے ہرا دیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور( سجال) کے زیر اہتمام نمائشی فٹبال میچ سجال گرین نے سجال وائٹس کو دو صفر سے ہرا دیا۔ ماڈل ٹاون فٹبال اکیڈمی لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں سپورٹس کے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ میچ سے قبل سردار نوید حیدر اور میاں رضوان علی کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا۔ سجال گرین کی قیادت چودھری اشرف جبکہ سجال وائٹس کی قیادت زاہد مقصود چیئرمین سجال نے انجام دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دلچسپ رہا۔ میچ کا پہلا گول سجال وائٹ کے گول کیپر کی غلطی سے آن گول ہو گیا۔ جس سے سجال گرین ٹیم کو پہلے ہاف میں ایک گول کی برتری حاصل ہوگئی۔ سجال گرین کی جانب سے دوسرا گول افضل افتخار نے کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو ڈبل کر دیا۔

سجال گرین کی جانب سے شیخ اعجاز اور موسی وڑائچ نے جبکہ سجال وائٹس کی جانب سے ابراہیم بادیس اور ابوبکر بلال اور آفتاب تابی نے شاندار کھیل پیش کیا۔ میچ کے اختتام پر صدر سجال نے تمام ممبران اور میچ کے آرگنائزر میاں رضوان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپورٹس کے صحافیوں کے لیئے مستقبل میں بھی کھیلوں کے ایونٹس منعقد کیئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...