آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا رواں برس دورہ بنگلہ دیش کا امکان

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا رواں برس دورہ بنگلہ دیش کا امکان

ڈھاکہ(اے پی پی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا رواں برس دورہ بنگلہ دیش کا امکان ہے۔ یہ آسٹریلیا کا 11 برس بعد پہلا دورہ بنگلہ دیش ہو گا، آسٹریلیا نے آخری بار 2006ء میں بنگلہ دیش کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نظام الدین چوہدری نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہماری کرکٹ آسٹریلیا حکام سے بات چیت جاری ہے اور معاملات حتمی ہونے کے بعد باضابطہ طور پر شیڈول کا اعلان کیا جائے گا، توقع ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز اگست، ستمبر میں کھیلی جائے گی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے 2015ء میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث اس نے دورہ منسوخ کر دیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی