امریکہ میں 2سالوں میں قتل کے واقعات میں10فیصد اضافہ ہوا ہے: مطالعاتی رپورٹ میں انکشاف

امریکہ میں 2سالوں میں قتل کے واقعات میں10فیصد اضافہ ہوا ہے: مطالعاتی رپورٹ میں ...
امریکہ میں 2سالوں میں قتل کے واقعات میں10فیصد اضافہ ہوا ہے: مطالعاتی رپورٹ میں انکشاف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیویارک یونیورسٹی اسکول آف لا کے ساتھ وابستہ برینن سینٹر فار جسٹس کی رپورٹ کے مطابق 2015ءمیں امریکہ میں ہونے والے قتل کے واقعات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ 2016ءمیں یہ اضافہ اندازاً 7.8 فیصد تھا۔اس مطالعاتی جائزے میں قتل کے واقعات میں سے نصف بالٹی مور، شکاگو اور ہیوسٹن کے شہروں میں ریکارڈ کیے گئے۔

وزیراعظم نوازشریف کے وکیل مخدوم علی خان مصروفیت کے باعث سپریم کورٹ میں نہیں ہوں گے:نجی ٹی وی

نیویارک یونیورسٹی اسکول آف لا ءکے سینٹرفار جسٹس نے امریکا میں قتل کے واقعات کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ کے شہری علاقوں میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں جرائم کی شرح معمول کے مطابق ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 2014-2016ءکے دوران ملک بھر میں قتل کے واقعات میں ہونے والے اضافے کا 29 فیصد صرف شکاگو شہر میں ہوا، جب کہ بالٹی مور اور ہیوسٹن کے ہر ایک شہر میں ملک بھر کے اضافے کا یہ 10 فیصد تھا۔

مزید : بین الاقوامی