پی ٹی آئی کی کرپشن کے خلاف طویل جدوجہد ضرور رنگ لائے گی،یاسر گیلانی

پی ٹی آئی کی کرپشن کے خلاف طویل جدوجہد ضرور رنگ لائے گی،یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی کرپشن کے خلاف طویل جدوجہد ضرور رنگ لائے گی۔ آج عوام کرپشن کے خاتمے کا جشن منائیں گے۔پانامہ فیصلے کے بعد کسی بھی حکمران کو اقتدار کے ذریعے اپنی ذات کو فائدہ پہنچانے کی جرات نہیں ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف شاہدرہ آفس میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے اقتدار میں آنے سے کسان اور مزدوروں کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے لوڈشیڈنگ نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں۔

ملک بدامنی ، لاقانونیت، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، زمینوں پر قبضے، گینگ وار ، اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم کا گڑھ بنا ہوا ہے معاشی اور سماجی انصاف کی مضبوط بنیاد رکھے بغیر ملک و قوم کی ترقی خواب ہی رہے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4