پنجاب میں لوڈشیڈنگ کے بحران نے عوام کی مشکلات کو بڑھا دیا ہے،نصیر احمد

پنجاب میں لوڈشیڈنگ کے بحران نے عوام کی مشکلات کو بڑھا دیا ہے،نصیر احمد

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کا اجلاس رائیونڈ میں عبدالکریم میو کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماء نصیر احمد شیخ علی سعید، عبدالکریم میو، اللہ رکھا بھٹی، غلام حسین کھوکھر، صدیق انصاری ، خالد محمود ، حامد پیا اور خالد محمود بھٹی نے کہا کہ وفاقی حکومت توانائی بحران پر چار صوبوں سے سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے پنجاب میں لوڈشیڈنگ کے بحران نے عوام کی مشکلات کو بڑھا دیا ہے مسلم لیگ (ن) کے نام نہاد خادم اعلیٰ نے پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں بجلی کے قومی بحران پر خوب سیاست چمکائی اور پنجاب حکومت کی سرپرستی میں جلسے جلوس منعقد کیے اور سرکاری املاک کو نظر آتش کیا گیا الیکشن میں چھ ماہ میں بجلی کے بحران پر قابو پانے اور توانائی بحران ختم نہ کرنے سکنے پر اپنا نام بدلنے والے وزیر اعلیٰ پنجاب کی وفاق کی جانب سے معاشی احتسال پر خاموشی منافقانہ عمل ہے۔

لوڈشیڈنگ کے باعث ہزاروں کارخانے بند ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے روزانہ دیہاڑی دار مزدور غربت کی چکی میں پس رہے ہیں مہنگائی کے باعث لوگ خود کشیوں پرمجبور ہیں جس کی واضح مثال ایسٹر پر اخراجات نہ ہونے سے مسیحی خاتون کی بچوں سمیت خود کشی ہے وفاق کی جانب سے پنجاب میں سولہ گھنٹوں تک کی لوڈ شیڈنگ عوام پر معاشی خود کش حملہ ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے کہا کہ وہ وفاقی حکومت کی پنجاب کے خلاف پالیسیوں پرچیئرنگ کراس یا مینار پاکستان پر احتجاجی کیمپ لگائیں پیپلز پارٹی انسانی حقو ق ونگ لاہور اس میں بھرپور شرکت کرینگی انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت لوڈشیڈنگ بحران پر قابو نہ پا سکنے اور عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کرنے پر اپنی نا اہلی تسلیم کرتے ہوئے استعفیٰ دیں اور وزیر بجلی و پانی اور وزیر مملکت سے تنخواہیں واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کروائیں جائیں کیونکہ وہ بجلی کے بحران کو ختم کرنے اور عوام کو توانائی بحران کی سہولیتں فراہم کرنے کی تنخواہیں لے رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...