پنجاب یونیورسٹی طلبہ کی ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی

پنجاب یونیورسٹی طلبہ کی ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی مختلف شعبہ جات کے طلباؤ طالبات نے کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی لاہور میں منعقدہ CIITآل پاکستان انٹر ورسٹی نعتیہ مقابلے 2017ء میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کیا اور نمایاں پوزیشنز حاصل کر لیں۔ طالبعلم عثمان منیر نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ طاہر جاوید اور سعدیہ اشرف نے دوسری پوزیشنز جیتی ۔ ان مقابلوں میں سلمان امجد اور حجاب زہرا نے تیسری پوزیشنز حاصل کیں۔
اسی طرح فاسٹ نیشنل یونیورسٹی لاہور میں منعقدہ VOICEسیکنڈ علی ہجویری آل لاہور دوزبانی مباحثہ چیمپن شپ 2017ء میں طالبعلم حماس حمیدچوہدری نے انگریزی مزاحیہ اور احمد گلزار نے اردو سنجیدہ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے ساتھ ٹیم ٹرافی بھی جیت لی۔