پی ٹی آئی ہی واحد پارٹی ہے جو ملک کو ہر قسم بحرانوں سے نکال سکتی ہے،شاہد صدیق

پی ٹی آئی ہی واحد پارٹی ہے جو ملک کو ہر قسم بحرانوں سے نکال سکتی ہے،شاہد صدیق

لاہور( نمائندہ خصوصی) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ہی واحد پارٹی ہے جو ملک کو ہر قسم بحرانوں سے نکال سکتی ہے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے آنیوالا دور پی ٹی آئی کا ہے اورپورے ملک میں پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ دوسروں پر تنقید کرنے والی (ن) لیگ کی لیڈرشپ عوام کو یہ بتائے کہ پنجاب میں 36سالوں سے حکمرانی کرنے والی اس جماعت نے سوائے رنگ برنگی بسوں کے عوامی فلاح و بہبود کے لئے کیا کر دا ر ادا کیاانہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں خواتین زچگی کے دوران ہسپتالوں میں علاج معالجے کی ناکافی سہولیات کی وجہ سے کبھی سڑھیوں تو کبھی ہسپتالوں کے دروازوں پر بچوں کو جنم دے رہی ہیں اور غریب مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں تو علاج کی سہولت میسر ہے نہ ہی انہیں کوئی ادویات مل رہی ہیں۔

(ن) لیگ کو چار سا لو ں میں پنجاب کے ہسپتالوں کی حالت ٹھیک کرنے سے کس نے روکاتھا عوام بھی ان سے ان سوالات کا جواب جاننا چاہتے ہیں انہو ں نے کہا کہ عوام کی طاقت سے قومی چوروں کامحاسبہ کرینگے۔ تحریک انصا ف کی قیادت کوایک سازش کے تحت بدنام کیا گیا جبکہ حقیقت میں پاناما لیگ کی قیادت بدعنوان ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...