پا نامہ کا فیصلہ کچھ بھی ہو، شریف خاندان کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ،رانا عبدالسمیع

پا نامہ کا فیصلہ کچھ بھی ہو، شریف خاندان کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ،رانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصا ف لیبر و نگ کے مرکزی رہنما راناعبدالسمیع نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے اوسان خطا، سانس رکنے لگے گی، پا نامہ کیس کا فیصلہ کچھ بھی ہو لیکن عوام پر شریف خاندان کی کرپشن اور اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ تسلیم کرینگے اور عمران خان اس بات کو کئی بار دہرا چکے ہیں البتہ انتخابی سلسلے میں عوام میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات کیلئے ابتدائی تیاریاں شروع کر دی ہیں جلد باضابطہ انداز میں انتخابی مہم شروع کر دیں گے۔ حکومتی قرضوں کا حجم 23 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر جانے کے بعد پاکستان کا ہر فرد 1لاکھ 15ہزار روپے تک کا مقروض ہوگیا ہے۔ معیشت کا پہیہ چلانے کی خاطر گزشتہ کئی دہائیوں سے ہر آنے والی حکومت نئے قرضے کا بوجھ عوام پر چھوڑ جاتی ہے جس کے باعث پاکستان پر بیرون اور مقامی قرضوں کا حجم 23ہزار ارب روپے سے بھی تجاوز کر چکا ہے۔
جس میں 8 ہزار ارب روپے کا بیرونی قرض اور 15 ہزار ارب روپے کا مقامی قرضہ شامل ہے، کیا یہ گڈ گورننس ہے؟ کیا قرضے لیکر حکومتی امور چلانا معیشت کی بہتری ہے؟ حکومت صرف قوم کو گمراہ کرنے کے ساتھ ساتھ خود کو بھی دھوکہ دے رہی ہے۔