آج کا دن پاکستانی عوام کیلئے تبدیلی کادن ثابت ہوگا ، صمصام بخاری

آج کا دن پاکستانی عوام کیلئے تبدیلی کادن ثابت ہوگا ، صمصام بخاری

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہاہے کہ20 اپریل کا دن پاکستانی عوام کیلئے تبدیلی کادن ثابت ہوگا ، پانامہ کیس کے فیصلے سے کرپٹ اور کمیشن مافیاٹولہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوگا، (ن) لیگ نے اپنے دورِحکومت میں عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کی بجائے جھوٹے وعدوں اور لاروں پرٹرکایا ہے ، ان خیالات کااظہار سیدصمصام علی بخاری نے حلقے کے دور ے کے موقع پر کیا ، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان ترقی کی بجائے مزید تنزلی کی طرف گیا ہے ، (ن) لیگ کی کمیشن میں تجربہ کار ٹیم نے اپنی تجوریاں بھرنے اور کمیشن حاصل کرنے کے سواکچھ نہیں کیا ، پاکستانی اداروں کوتباہ کرنے میں موجود ہ حکمرانوں کا ہاتھ ہے۔

، کشکول توڑنے والوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ، تمام محکموں کی حالت ابتر ہے اور رشوت کابازار گرم ہے ، غریب آدمی انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے ، پنجاب میں ایجوکیشن ، ہیلتھ جیسے اداروں کابیڑہ غرق ہوچکاہے ، حکومت گورنمنٹ سکولوں کوپرائیویٹ کرکے کوڑیوں کے بھاؤ دے رہی ہے جو کہ غریب عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے ، انہوں نے مزید کہاکہ چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پنجاب بھر میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے پروگرام بنایا ہے ، پنجاب کے ریجنل صدور نے اپنے اپنے ریجن کے ضلعی صدورکو لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے کا پابند بنایا ہے ، اس سلسلے میں لاہور سمیت پورے صوبے کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا جائے گا ، تحریک انصاف (ن) لیگ کی نااہلیوں کو عوام کے سامنے لائے گی اور انکی تجربہ کار ٹیم کا چہرہ پورے قوم کو دکھائے گی ،ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کی زندگیاں اجیرن بن گئی ہیں اور کاروبار ٹھپ ہو کررہ گیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...