پانامہ کیس کا جو بھی فیصلہ آئے ، یوتھ ونگ برطانیہ مسلم لیگ ن نواز شریف کا ہر حال میں ساتھ دیگی، انجم چودھری

پانامہ کیس کا جو بھی فیصلہ آئے ، یوتھ ونگ برطانیہ مسلم لیگ ن نواز شریف کا ہر ...

لاہور ( پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ برطانیہ نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا جو بھی فیصلہ آئے ، یوتھ ونگ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میں ہر حال میں ساتھ دیگی اور انکی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ برطانیہ کے صدر انجم چودھری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

،اجلاس میں یوتھ ونگ کے کوآرڈینیٹر راجہ امجد، جنرل سیکرٹری سیف خان، سنیئر نائب صدر لندن وارث خان، ظفر بٹ، سنیئر نائب صدور ڈاکٹر ابراہیم، ثاقب حمید، نائب صدر بیرسٹر میاں سہیل، نائب صدر برطانیہ شرجیل ملک، سیکرٹری اطلاعات محمد جہانگیر، صدر یوتھ ونگ لندن جمال چوہان، صدر پی ایم ایل ان ایسٹ برطانیہ چودھری طارق سمیت سیکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ، انجم چودھری نے کہا کہ پاناما کیس ملکی ترقی، استحکام اور جمہوریت کیخلاف سازش ہے، مگرشریف برادران نے پاکستان میں شفاف طرز حکمرانی متعارف کرایا، مخالفین عدالت میں اپنے الزامات کے حق میں کوئی ثبوت نہیں لاسکے

مزید : میٹروپولیٹن 4