بالی وڈ میں کوئی صنفی فرق نہیں ہے ،فرح خان

بالی وڈ میں کوئی صنفی فرق نہیں ہے ،فرح خان
 بالی وڈ میں کوئی صنفی فرق نہیں ہے ،فرح خان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ ہدایتکار و کوریوگرافر فرح خان نے کہا ہے کہ بالی وڈ میں کوئی صنفی فرق نہیں ہے اور مجھے اس بات پر یقین نہیں ہے کہ ہالی وڈ میں خواتین کے خلاف تعصب کیا جاتا ہے۔ ایک ورکشاپ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ اگر آپ ایک لڑکے ہیں تو آپ کو زیادہ کام دیا جائے گا اور اگر آپ ایک لڑکی ہیں تو آپ کو اس کے برعکس کم کام دیا جائے گا ایسا بلکل بھی نہیں ہے ،بالی وڈ فلم انڈسٹری میں لڑکیاں لڑکوں سے زیادہ محنتی ہیں اورحقیقت میں سب کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بالی وڈ فلم انڈسٹری میں کوئی صنفی فرق نہیں ہے۔

مزید : کلچر