امریکہ میں سٹیج ڈرامہ’’پینڈو ان امریکہ‘‘پیش کرنے کی تیاریاں

امریکہ میں سٹیج ڈرامہ’’پینڈو ان امریکہ‘‘پیش کرنے کی تیاریاں

لاہور (فلم رپورٹر)مزاحیہ میوزیکل سٹیج ڈرامہ ’’پی کے ہوش میں آ‘‘کی کامیابی کے بعد ’’پینڈو ان امریکہ ‘‘کے نام سے نئے کامیڈی اور میوزیکل ڈرامہ کی تیاریاں جاری،سٹیج ڈرامہ ’’پی کے ہوش میں آ ‘‘کو عوامی سطح پر بہت پذیرائی ملی تھی اور امریکہ میں موموجود پاکستانی کمیونٹی نے خصوصی طور پر اس میوزیکل ڈرامے کو پسند کرتے ہوئے امریکہ میں بھی اس کے انعقاد کااظہارکیا جس کے بعد مئی میں ایک ثقافتی طائفہ امریکہ کے مختلف شہروں میں ’’پینڈو ان امریکہ ‘‘کے نام سے سٹیج میوزیکل و کامیڈی ڈرامہ پیش کرے گا ۔ جس کے لئے فن مولا آرٹ اینڈ انٹرٹینمنٹ کی خصوصی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔امریکہ میں پیش کیے جانے والے اس سٹیج ڈرامے میں گلوکارہ واداکارہ ،عاصمہ لتا ، روبی نیازی ، سلیم آفریدی ، نینا صابری ، شبانہ عباس ، اشفاق بشیر ، عمران جاوید ، سویرا علی ، کاشف خان ، اسحاق راجو ، عامر ریمبو ، شبیر بھٹی راجہ اسلم ، زینب اسلم ، شاعرہ نصرت ، نیہا حسین ، منور سراج ، شان جہانگیر اور عمران علی سمیت دیگر اداکار شامل ہوں گے۔سٹیج ڈرامہ ’’پینڈو ان امریکہ ‘‘تین ماہ تک امریکہ کی مختلف ریاستوں میں پیش کیا جائے گاجن میں کیلی فورنیا ،لاس اینجلس ،فلوریڈا ،اٹلانٹا ،شکاگو ،لاس ویگاس ،نیو جرسی ،نیویارک ، واشنگٹن ، میامی سمیت دیگر ریاستیں شامل ہیں ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...