بھارتی فلموں کی نمائش کے باوجود سنیما ہال ویران،تقسیم کار پریشان

بھارتی فلموں کی نمائش کے باوجود سنیما ہال ویران،تقسیم کار پریشان

لاہور(فلم رپورٹر)بھارتی فلموں کی نمائش سے پابندی اٹھائے جانے کے باوجود سنیما ہالز کی رونق بحال نہیں ہوسکی بھارتی فلموں کے امپورٹر موجودہ صورتحال سے بے حد پریشان ہیں ۔جب سے بھارتی فلموں پر سے پابندی کا خاتمہ ہوا ہے کوئی بھی قابل ذکر فلم عام نمائش کے لئے پیش نہیں کی گئی ۔بھارتی فلموں کے امپورٹرز کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔سنیما اونرز کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ایک بار پھر بحرانی کیفیت پیدا ہوجائے گی۔تقسیم کاروں کوچاہیے کہ بڑی کاسٹ پر مبنی فلمیں امپورٹ کریں تاکہ سنیما ہال دوبارہ آباد ہوسکیں اور ان کی ویرانی کا خاتمہ ہوجائے۔2017ء میں ریلیز ہونے والی کسی بھی پاکستانی اور بھارتی فلم کو پذیرائی نہیں سکی جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔

پاکستانی فلم میکرز کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے معیارکو بڑھائیں اور سلور سکرین کیلئے ڈرامہ کی بجائے فلم بنائیں تاکہ دیکھنے والے محظوظ ہوسکیں۔

مزید : کلچر