پانامہ کیس شریف خاندان کی سیاسی موت ثابت ہو گا ،یاسمین راشد

پانامہ کیس شریف خاندان کی سیاسی موت ثابت ہو گا ،یاسمین راشد

لاہور ( لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ پانامہ کیس شریف خاندان کی سیاسی موت ثابت ہو گا ،، پانامہ چور حکمران پانامہ کیس میں کسی صور ت نہیں بچ سکتے، پانامہ فیصلے کے بعد شریف برادران اور ان کے درباری کسی کو منہ دیکھانے کے قابل نہیں رہے گے ۔انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کو گرفت میں لایا جائے اور لوٹی دولت کی پائی پائی وصول کی جائے ، ان کی کرپشن کا مال پوری دنیا میں پھیلا ہو ا ہے ، پانامہ کیس ملکی تاریخ کا اہم ترین کیس ہے۔

اس کیس کو چئیر مین عمران خان نے زندہ رکھا ہے ،ملک میں صرفپی ٹی آئی ہی حقیقی معنوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے، عمران خان ملک کے واحد سیاسی لیڈر ہیں جو کرپٹ ٹو لے کے خلاف نکلے اور ان کی سیاہ کرتوتوں سے پردہ اٹھایا ۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن نے ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ،دہشت گردی اور کر پٹ حکمرانوں کا خاتمہ بھی بہت ضروری ہے ، کرپٹ حکمران اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ، پی ٹی آئی 20سالوں سے کر پشن کے خاتمے کی جنگ لڑتی رہے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...