دربار داتا گنج بخش جہیز فنڈ ، 113ضرورت مند خاندانوں میں فی کس 20ہزا ر تقسیم

دربار داتا گنج بخش جہیز فنڈ ، 113ضرورت مند خاندانوں میں فی کس 20ہزا ر تقسیم

لاہور ( لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر بہبود آبادی و تحفظ ماحول پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹرکے دفتر میں محکمہ اوقاف کی جانب سے ہر ماہ دربار داتا گنج بخش جہیز فنڈ کے طور پر مختص کی جانے والی رقم 113ضرورت مند خاندانوں میں فی کس 20ہزا رکے چیک بچیوں کی شادیوں کے لیے تقسیم کیے ان چیکس کی کل مالیت 22لاکھ60ہزارتھی۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ جہیز فنڈ کمیٹی کے ممبران ذمہ داری سے مستحق خواتین کے تمام کوائف سے متعلق انٹرویولیکر اور پوری چھان بین کے بعدمستحقین کوفنڈ کی ادائیگی کررہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت ہر پلیٹ فارم پر عوام کی فلاح بہبود کے لیے کام کر رہی ہے اور مستحقین کو ہر ممکن مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔اس موقع پر کمیٹی کے ممبران الخیر گروپ کی جانب سے نفیسہ امین ،شائستہ پرویز ،مسزریما ایاز صادق ،نسیم طارق،مسزسہیل ضیاء بٹ،آمنہ مجتبعٰ،غزل سعداور ایڈمنسٹریٹرنور محمد اعوان موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...