کسی قیمت شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی،نور

کسی قیمت شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی،نور
 کسی قیمت شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی،نور

لاہور(نامہ نگار)فیملی سول جج کرن نشاط نے فلمسٹار نور کی طرف سے خلع کے دعوے پر سماعت8مئی تک ملتوی کرتے ہوئے نور کے شوہر قاسم ولی کی طرف سے ڈگری کو چیلنج کرنے پر فریقین کو آئندہ تاریخ پر تحریری جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔ اداکارہ نور نے خلع کی درخواست پر عدالت کو بیان قلمبند کرایا ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔اداکارہ کی طرف سے فیملی کورٹ میں خلع کی درخواست پر سماعت ہوئی اور نور برقع پہن کر عدالت میں پہنچی۔نور نے عدالت کو بیان قلمبند کرایااور کہا کہ شوہر کے ساتھ کسی قیمت پر رہنا نہیں چاہتی۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے اپنے شوہر سے خلع کیلئے فیملی کورٹ میں درخواست دی تھی جبکہ ولی حامد نے کہا تھا کہ وہ ہر قیمت پر اس رشتے کو برقرار رکھنا چاہتا ہے اور نور کیساتھ اپنی زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...