نوجوان فلم میکرز منفرد کام کررہے ہیں‘ صائمہ نور
لاہور (آن لائن) فلم سٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ ہمیں اردو کے ساتھ ساتھ پنجابی فلموں پر بھی توجہ دینا ہوگی ‘ لوگوں کواچھی فلمیں دکھائیں اسکے بعد رسپانس ضرور ملے گا۔ ایک تقریب کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم سٹار صائمہ نور نے کہا کہ پاکستان میں جدیدٹیکنالوجی سے بنائے گئے سینماگھرہرلحاظ سے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک جیسے ہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسری جانب اگرجدید ٹیکنالوجی سے بننے والی فلموں کی بات کی جائے تو یقیناًنوجوان فلم میکرز منفرد اوراچھا کام کررہے ہیں اوراس کا رسپانس بھی سامنے آرہا ہے لیکن ابھی تک وہ بات بنتی دکھائی نہیں دیتی جوکامیاب فلمی دنیا کی ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی پنجابی فلموں کو پسند کر نیوالوں کی تعداد زیادہ ہے۔