ٹائیگر شیروف ریمبوبنیں گے

ٹائیگر شیروف ریمبوبنیں گے

ممبئی(نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شیروف سلور سکرین پر ریمبو کا کردار اداکرتے نظر آسکتے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپر ہٹ فلم ’’بینگ بینگ ‘‘بنانے والے سدھارتھ آنند ہالی وڈ کی ہٹ سیریز ’’ریمبو‘‘کا ریمیک بنانے جا رہے ہیں۔ ریمبو کے ریمیک کیلئے ٹائیگر شیروف کو اپروچ کیا گیا ہے۔

،تاہم انہوں نے سکرپٹ پڑھنے کے لئے تھوڑا زیادہ وقت مانگا ہے۔سدھارتھ آنند نے سکرپٹ ٹائیگر شیروف کو بھجوا دیا ہے۔واضح رہے کہ ٹائیگر شیروف کی گزشتہ فلم ’’فلائنگ جٹ‘‘ بری طرح ناکام رہی جس کے بعد وہ کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتے ہیں،اس لئے اب وہ سکرپٹ پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...