ڈرامہ سیریل ’’نمک‘‘ کی ریکارڈنگ کیلئے یونٹ 22 اپریل کو کالا باغ روانہ ہو گا

ڈرامہ سیریل ’’نمک‘‘ کی ریکارڈنگ کیلئے یونٹ 22 اپریل کو کالا باغ روانہ ہو گا

لاہور (فلم رپورٹر )نئی ڈرامہ سیریل ’’نمک‘‘ کی ریکارڈنگ کیلئے یونٹ 22 اپریل کو کالا باغ روانہ ہوگاٗ ڈرامے کے پروڈیوسر و پروگرام منیجر چودھری افتخار ورک نے بتایا کہ آؤٹ ڈور ریکارڈنگ 8 سے 10 روز جاری رہے گی اور یونٹ میں اداکار توقیر ناصر ٗ راشد محمود ،کنزہ ملک ٗ علی تابش ٗ اظہر رنگیلا ،عمران بخاری،ٗ افضل عاجز ،حسیب پاشا ،فیصل کچھ ، منیر نارنگ،ٗ حسین شاہ ،اشرف خان اور اسلم ملک شامل ہوں گے۔ 50 منٹ دورانیہ کے اس ڈرامہ سیریل کو جنوبی پنجاب اور پہاڑی علاقوں کے مسائل کے حوالے سے منصور آفاق نے لکھا ہے جو ماضی میں متعدد خوبصورت ڈرامے پی ٹی وی کیلئے لکھ چکے ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...