خطروں کے کھلاڑی کاانوکھا کارنامہ،نام گینز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

خطروں کے کھلاڑی کاانوکھا کارنامہ،نام گینز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)یوں تو خطروں سے کھیلنے کا شوق بہت سے لوگوں کو ہوتا ہے تاہم ڈنمارک سے تعلق رکھنے والا یہ سرپھرا تو سب سے الگ ہے جس نے کائٹ بورڈنگ کا ایسا انداز اپنایا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ ہی قائم کر دیا۔جی ہاں نک جیکبسن نامی یہ کھلاڑی اپنی بہادری کا ثبوت پیش کرنے دبئی کے 321 میٹر بلند برج العرب پر پہنچااور 210میٹر پر موجود ہیلی پیڈ سے عریبیئن گلف میں چھلانگ لگا دی۔سیکڑوں میٹر بلندی سے ہوا کا سینہ چیرتے ہوئے یہ جانباز پیرا شوٹ کھول کر کامیابی سے سمندر میں اْترا اور کائٹ سرفنگ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...