لاہور آرٹس کونسل کے ملازمین کا اوور ٹائم بحال نہ ہوسکا

لاہور آرٹس کونسل کے ملازمین کا اوور ٹائم بحال نہ ہوسکا

لاہور (فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل کے ملازمین کا اوور ٹائم پانچ ماہ گزرنے کے باوجود بھی بحال نہ ہوسکا اور نہ ہی ملازمین کا چار ماہ سے جی پی فنڈ بینک میں جمع ہوا ۔ ذرائع کے مطابق 2016ء کے آخر میں الحمراء کے ملازمین کا اوور ٹائم بغیر کسی وجہ اور نوٹس کے بند کر دیا گیا تھا اور اس کے ساتھ ملازمین کا چار ماہ سے جی پی فنڈ بھی بینک میں جمع نہیں ہوا ۔

؂ اس حوالے سے الحمراء کے ملازمین شدید مالی بحران سے دوچار ہیں ۔

ملازمین نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ ملازمین کو شدید مالی بحران سے بچانے کے لئے فوری نوٹس لیں۔

مزید : کلچر