ناہید خانم کے نام سے تھیٹر ہال منسوب کرنے کی اپیل
لاہور (فلم رپورٹر )تھیٹر، ٹی وی کے نامور اداکار ٗ رائٹر ٗ ڈائریکٹر ذوالقرنین نے مرحومہ رائٹر ٗ ڈائریکٹر ناہید خانم کی تھیٹر کے حوالے سے خدمات کو سراہتے ہوئے لاہور میں کسی تھیٹر ہال کا نام ان کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز دی ہے۔، ان کا کہنا ہے کہ ناہید خانم کی فنی خدمات کو حکومتی سطح پر سراہنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔