سٹیج ڈرامہ ’’زرا بچ کے ‘‘کل سے پیش کیا جائے گا

سٹیج ڈرامہ ’’زرا بچ کے ‘‘کل سے پیش کیا جائے گا
 سٹیج ڈرامہ ’’زرا بچ کے ‘‘کل سے پیش کیا جائے گا

  

لاہور (فلم رپورٹر) سٹیج ڈرامہ ’’زرا بچ کے ‘‘کل سے نور جہاں آڈیٹوریم میں پیش کیا جائے گا جس کی ریہرسلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈرامہ کی کاسٹ میں انورعلی ، ذوالقرنین حیدر ، ظفرارشاد ، مجاہدرانا ، حنیف کویتی ، اشرف راہی ، عابد آزاد ، حسنین حیدر ، زاہد ، مہروالنسا ء ، دعا چوہدری ، فیروزا ، سرور ، زارااکبر اور پشتو فلموں کے نامور اداکار جہانگیر خان جانی بھی پہلی مرتبہ الحمراء میں ہونے والے سٹیج ڈرامہ میں پرفارم کریں گے ۔ ڈرامہ کے رائٹر و ڈائریکٹر ذوالقرنین حیدر اور نگران اعلیٰ قیصر جاوید ہیں ۔اس حوالے سے ذوالقرنین حیدر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق اسٹیج ڈرامہ کی بحالی کے لئے میں نے پہلاقدم اٹھایا ہے اور الحمراء ایک مرتبہ پھر معزز فیملیز کی توجہ کا مرکز بن جا ئے گا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن (ر) عطاء محمد اصل سٹیج ڈرامہ کے ریوائیول میں پیش پیش ہیں اور وہ الحمراء کو حقیقی معنوں میں آرٹ اور کلچر کا سرچشمہ بنانے کے لئے بھرپور محنت کررہے ہیں اوران کہ محنت ضرور رنگ لائے گی ۔انہوں نے کہاکہ 21اپریل سے شروع ہونے والے والامیر ااسٹیج ڈرامہ فیملیزکوواپس لانے میں کامیاب ہوجائے گا ۔

مزید : کلچر