پاس ورڈز سے نجات، فیس بک آواز کے ذریعے لاگ ان کا فیچر متعارف کروائیگا

پاس ورڈز سے نجات، فیس بک آواز کے ذریعے لاگ ان کا فیچر متعارف کروائیگا
 پاس ورڈز سے نجات، فیس بک آواز کے ذریعے لاگ ان کا فیچر متعارف کروائیگا

سیلیکون ویلی(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹوئٹر، گوگل یا کسی اور ایپ یا ویب سائٹ کا پاس ورڈ بھول گئے ہیں یا یاد رکھنا مشکل ثابت ہورہا ہے؟ تو اب فکر مت کریں اب یہ کام فیس بک پر چھوڑ دیں۔فیس بک کی سالانہ ایف ایٹ ڈویلپر کانفرنس کے دوران فیس بک لاگ ان کے چند نئے فیچرز کو متعارف کرایا گیا جو کہ لوگوں کو ایپس میں نئے یوزر نیم اور پاس ورڈ کی بجائے خودکار طور پر لاگ ان ہونے میں مدد دیتا ہے۔اب اس کو مزید بہتر بنایا گیا ہے اور صارفین کو ٹو فیکٹر authentication سے بچانے کے لیے آپشن دیا ہے۔اس آپشن کے تحت فیس بک لاگ ان آپ کو ایک نمبر پر کال کرنے اور آواز کے ذریعے سائن ان ہونے کا آپشن دے گا اور یہ ایک خودکار میسج ہوگا جو کہ انگلش، عربی اور اسپینش سمیت 19 زبانوں میں ہوگا۔ایک اور نیا فیچر لاگ ان پراسیس کو اس وقت تیز کردے گا جب آپ کوئی نیا فون لینے کے بعد اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں گے جسے ماضی میں کسی اور فون میں کرچکے ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...