چین‘ ترکی اور دیگر ممالک سے مشترکہ فلمسازی کی منصوبہ بندی

چین‘ ترکی اور دیگر ممالک سے مشترکہ فلمسازی کی منصوبہ بندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کے مختلف فلم سازوں نے چین‘ ترکی اور دیگر ممالک سے مشترکہ فلمسازی کے حوالے سے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں فلمسازوں کا موقف ہے کہ حکومتی سطح پر چین ‘ ترکی اور دیگر ممالک سے فلم سازی کے حوالے سے ضروری معلومات اور سہولیات فراہم کی جائیں۔ مشترکہ فلمسازی سے ثقافتی رشتوں کوفروغ حاصل ہوگا ۔
جبکہ ایک دوسرے ملک کی فلموں کی مارکیٹ میں وسعت پیداہوگی اور پاکستان فلم انڈسٹری کو پرموٹ ہونے میں بھی مدد ملے گی۔ پاکستان ماضی میں بنگلہ دیش ‘ سری لنکا ‘ نیپال اور دیگر ممالک کے ہمراہ مشترکہ فلمسازی کرتا رہا ہے جبکہ جدید فلمسازی کے حوالے سے مشترکہ فلمسازی کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے۔

مزید :

کلچر -