عمرشریف نے زندگی کی 62بہاریں دیکھ لیں

عمرشریف نے زندگی کی 62بہاریں دیکھ لیں

کراچی (آن لائن) مزاح کے بادشاہ عمرشریف نے زندگی کی 62 بہاریں دیکھ لیں۔ ٹی وی اور اسٹیج کی دنیا پر راج کرتے ہوئے کامیڈی کنگ کا خطاب پانے والے پاکستان کے نامور فنکار عمر شریف 62 برس کے ہوگئے لیکن عزم آج بھی جواں ہیں۔ 19اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہونے والے عمر شریف نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1974میں 14سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا۔1980 میں پہلی بار انہوں نے آڈیو کیسٹ سے اپنے ڈرامے ریلیز کیے۔ عمر شریف کی اداکاری سے بے ساختہ قہقہوں کا طوفان سا آجاتا ہے، ٹی وی، اسٹیج ایکٹر، فلم ڈائریکٹر، کمپوزر، شاعر، مصنف، پروڈیوسر یہ تمام صلاحیتیں عمر شریف کی شخصیت کی پہچان ہیں۔

ساتھی فنکار کہتے ہیں عمر شریف اپنی ذات میں انجمن ہیں، جن سے تمام کامیڈینز نے سیکھا ہے۔ اسٹیج و تھیٹر کی تاریخ عمر شریف کے ذکر کے بغیر ادھوری ہے۔ نامور فنکار نے اپنی اداکاری کے ذریعے نہ صرف ملک میں بلکہ بھارت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...