امتیاز علی کے کام سے ہر عہد کے لوگ مستفید ہونگے،کامران لاشاری

امتیاز علی کے کام سے ہر عہد کے لوگ مستفید ہونگے،کامران لاشاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) نامور مصنف و ڈرامہ نگارسید امتیاز علی تاج کی 47ویں برسی کے موقع پر چیئرمین الحمراء کامران لاشاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ سید امتیاز علی تاج ،ان کی یادوں میں رچے،باتوں کے حصار میں بسے،ان کی لکھے مہکتے نگر میں جب جب بھی جایا جائے گا ،وہاں خوشبو ہی خوشبو ہوگی ،ان کے کام سے ہر عہد کے لوگ مستفید ہوتے رہیں گے۔ ایگز یکٹو ڈائریکٹر کیپٹن(ر)عطاء محمد خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جیسے میں خوشبو کو مٹھی میں بند نہیں کیا جاسکتا ،جیسے چاند کی روشنی صرف میرے آنگن کی اسیر نہیں ہوسکتی بالکل اسی طرح تاج صاحب ،آپ جیسے لوگ،ان کے افکار ،خیالات ،ان کی تحریر یں،ان کی آواز اور کہی ہوئی باتوں کو زمانے کے ماتھے پر سجے گھڑیال پر گنی جانے والی چند ساعتوں ،گھنٹوں،مہینوں یا برسوں میں قید نہیں کیا جا سکتا بلکہ یہ سب کچھ امانت ہے، عہد بہ عہد پر ورش پانے والی نسلوں کی،سوآج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان کے افکار وخیالات سے استفادہ کریں۔
اس حوالے سے لاہورآرٹس کونسل میں آج ہونے والے تمام پروگراموں میں امتیاز علی تاج کی یاد میں ایک منٹ کی خوموشی اختیار کی گئی اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی گئی۔واضح رہے کہ امتیاز علی تاج الحمراء آرٹس کونسل کے دو بار سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں جن کے ہاتھوں کے لگائے ہوئے پورے آج خوب پھل پھول رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -