پرینیتی چوپڑا گلوکارہ بن گئیں، پہلاگانا ریکارڈ کرادیا
ممبئی (نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا سنگر بن گئیں، پرینیتی چوپڑا اور ایوشمان کھرانہ کی نئی رومانٹک ڈرامہ فلم '’میری پیاری بِندو‘کے پہلے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی۔’یہ جوانی تیری‘ کے بول پر مبنی اس گانے کو ناکاش عزیز اور جونیتا گاندھی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے لیرکس کوثر منیر نے ترتیب دیئے ہیں۔اکشے رائے کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم دو محبت کرنے والے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جس میں پرینیتی چوپڑا سنگر جبکہ ایوشمان کھرانہ ایک مصنف کے روپ میں نظر آئینگے جبکہ فلم کیلئے پرینیتی نے اپنا پہلا ڈیبیو گانا بھی ریکارڈ کروایا ہے۔ادیتیہ چوپڑا اور منیش شرماکی پروڈیوس کردہ فلم رواں سال 12مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔