ن لیگ آج کا دن ”قائد سے یک جہتی" کے طور پر منائے گی

ن لیگ آج کا دن ”قائد سے یک جہتی" کے طور پر منائے گی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) نے پانامہ کیس کے متوقع فیصلے کے پیش نظر پنجاب بھر میں آج ”قائد سے یکجہتی“ کا دن منانے کا اعلان کردیا ہے۔ آج سہ پہر 4بجے کے بعد پنجاب بھر میں یک جہتی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

امریکہ میں 2سالوں میں قتل کے واقعات میں10فیصد اضافہ ہوا ہے: مطالعاتی رپورٹ میں انکشاف

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نے پنجاب بھر میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے یکجہتی کے لئے 20اپریل کو ”قائد سے یک جہتی “ کا دن قرار دیتے ہوئے آج پنجاب کے تمام اضلا ع میں ”یک جہتی ریلیاں“ نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔ ریلیوں کی قیادت ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور چیرمین کریں گے۔ریلیاں سہ پہر4بجے پنجاب کے تمام پریس کلبز کے سامنے نکالی جائیں گی ۔ مسلم لیگی قیادت کی جانب سے کارکنوں کو نواز شریف کی تصاویر اور جھنڈے لانے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کا سندھ میں رینجرزکوپنجاب کی طرز پر اختیارات دینے کافیصلہ

دوسری جانب ن لیگ کی جانب سے لاہور کے تین مقامات پر ریلیاں نکالی جائیں گی۔ جن کی قیادت لارڈ مئیر کرنل(ر) مبشر اور پرویز ملک کریں گے۔ جبکہ ریلیاں لاہور پریس کلب، لبرٹی چوک اور لالک چوک پر کی جائیں گی۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...