پنجاب فوڈ اتھاٹی ویجیلنس سیل کا کریک ڈاؤن، جعلی اور مضر صحت کیچپ کی سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، ویجیلنس سیل نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چھوٹے شہروں کو جعلی اور مضر صحت کیچپ سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار، 12 ہزار کلو تیار جعلی کیچپ اور 6ہزار لیٹر خام مال بھی برآمد۔
ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر کی دی گئی تفصیلات کے مطابق یہ گروہ گوہاوہ گاؤں،لاہور ائیرپورٹ کے قریب جعلی کیچپ تیا ر کر کے مختلف شہروں میں سپلائی کرتے تھے۔ ویجیلنس سیل نے پروڈکشن کی سپلائی لائن سے ریکی کی اور کئی دن کی ناکہ بندی اور تلاش کے بعد یونٹ ڈھونڈ کر سیل کر دیا گیا۔موقع پر کیچپ سے بھری گاڑی جس میں 10ہزار لیٹر کے قریب کیچپ موجو دتھا ،برآمد کر لیا گیا, کیچپ کے تمام ٹیسٹ موقع پر کیے گیے جس پر کیمیکل، سٹارچ اور دیگر اشیاء کی ملاوٹ موقع پر ثابت ہوئی۔علاوہ ازیں یونٹ میں پڑا2ہزار کلو تیار جعلی کیچپ، 6ہزار لیٹر خام مال بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کی خلاف نادر آباد پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کروا کر 2ملزمان کوپولیس کے حوالے کر دیا گیا۔