کیلیفورنیامیں سیاہ فام شخص کی فائرنگ سے تین افرادہلاک

کیلیفورنیامیں سیاہ فام شخص کی فائرنگ سے تین افرادہلاک

کیلی فورنیا(این این آئی)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک مشتبہ نسلی حملے میں ایک سیاہ فام مسلح شخص نے فائرنگ کر کے تین سفید فام افراد کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیلیفورنیا پولیس کے سربراہ جیری ڈائر کا کہنا تھا کہ کوری علی محمد نامی شخص نے 90 سیکنڈز میں گولیوں کے 16 راؤنڈز چلائے۔جیری ڈائر نے کہاکہ وہ شخص عربی میں چلایا 'اللہ اکبر' تاہم پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔کیلیفورنیا پولیس کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ نفرت پر مبنی جرم تھا دہشت گردی نہیں۔واضح رہے کہ علی محمد گذشتہ ہفتے ایک سکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے کے جرم میں پولیس کو مطلوب تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص افریقی امریکن ہے اور اس نے سوشل میڈیا پر اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ وہ سفید فام لوگوں سے نفرت کرتا ہے اور اس نے حکومت مخالف خیالات کا بھی اظہار کیا تھا۔جیری ڈائر نے کہا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے چاروں افراد سفید فام تھے اور ان میں ایک کو اس وقت مارا گیا جب وہ اپنی گاڑی میں بیٹھا ہوا تھا۔انھوں نے کہا کہ وہ شخص زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مارنا چاہتا تھا۔عینی شایدین کا کہنا تھا کہ انھوں نے ایک شخص کو بڑی دستی بندوق اٹھائے ہوئے دیکھا جسے اس نے گولیاں چلانے سے پہلے متعدد بار ری لوڈ کیا۔ان کے مطابق مسلع شخص نے پیسیفک گیس اینڈ الیکٹرک کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر ہلاک ہو گیا۔

مزید : عالمی منظر