کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے 16 کارکن رہا
اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا کہ جمہوریہ کانگو میں اپنے امن مشن کے لئے 16 کا رکنوں کو جنوبی سوڈانی پناہ گزینوں کے ذریعہ یرغمال بنانے کے بعد رہا کر دیا گیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن کی ترجمان اسمنی پلہ نے کہا ہے کہ کیمپ میں امن مشن پوری طرح کنٹرول میں ہے۔تمام کارکن اپنے گھروں میں صحیح سلامت واپس آ گئے ہیں۔