بھارت:اوڑیسہ میں چیتے نے لڑکے پر حملہ کر دیا

بھارت:اوڑیسہ میں چیتے نے لڑکے پر حملہ کر دیا

ممبئی(آن لائن)بھارت کی مشرقی ریاست اوڑیسہ میں ایک گاؤں میں آئے چیتے نے ایک لڑکے پر حملہ کر دیا،پکڑنے کی کوشش میں محکمہ جنگلات کا ایک اہلکار بھی زخمی ہو گیا۔اڑیسہ کے ضلع بولنگیر کے ایک گاؤں میں ایک چیتا گھس آیا،لوگوں کے ڈر سے وہ ایک گھر کی چھت پر چڑھ گیا۔

،اسے پکڑنے کے لئے محکمہ جنگلات کے اہلکار اور لوگ چھت پر چڑھ گئے،گھبرائے چیتے نے ان پر حملہ کر دیا اور محکمہ جنگلات کا اہلکار گر کر زخمی ہو گیا،چیتے نے ایک لڑکے پر بھی حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا،کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد اہلکار چیتے کو بے ہوش کر کے پکڑنے میں کامیاب ہو گئے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...