حوثیوں کے ایرانی ساختہ راکٹ روکے جانے چاہئیں: امریکا

حوثیوں کے ایرانی ساختہ راکٹ روکے جانے چاہئیں: امریکا

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ ان کا ملک یمن میں جاری تنازعے کا جلد سے جلد خاتمہ چاہتا ہے اور وہ اس مقصد کے لیے اقوام متحدہ کی ثالثی میں مذاکرات کے انعقاد کی کوششیں کررہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ سعودی عرب کے دورے پر آتے ہوئے طیارے میں اپنے ہم سفر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔وہ خطے کے ملکوں کے دورے پر ہیں اور بدھ کو وہ مصر جائیں گے۔اس کے بعد وہ قطر ،اسرائیل اور جیبوتی کا بھی دورہ کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ہمارا بڑا مقصد اقوام متحدہ کی سرپرستی میں مذاکرات کا انعقاد ہے تاکہ یمنی تنازعے کا جلد سے جلد کوئی سیاسی حل تلاش کیا جاسکے۔جیمز میٹس نے مزید کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی نگرانی میں مذاکرات کی میز تک پہنچنے کے لیے اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ تعاون کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یمن کی حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کو ہدف بنانے کے لیے چلائے گئے راکٹ ایرانی ساختہ ہوتے ہیں۔ان راکٹ حملوں کو روکا جانا چاہیے۔سعودی مسلح افواج کے کمانڈر عبدالرحمان البنیان نے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا دارالحکومت الریاض میں آمد پر استقبال کیا۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...