یمن میں اتحادی فوج کی کارروائی، حوثیوں کے دو بلیسٹک میزائل تباہ

یمن میں اتحادی فوج کی کارروائی، حوثیوں کے دو بلیسٹک میزائل تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صنعاء(این این آئی)یمن میں باغیوں کے خلاف سرگرم عرب اتحادی فوج کے طیاروں نے یمن میں مآرب کے مقام پر باغیوں کی طرف سے داغے دو بیلسٹک میزائل فضاء میں تباہ کر دیے۔عرب ٹی وی کے مطابق مآرب کے مقام پر یمنی یمنی فوج نے خالد بن ولید کیمپ کے اطراف میں کارروائی کرتے ہوئے باغیوں کے اسلحہ کے ذخائر قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسلحہ میں بھاری، درمیانے اور ہلکے ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ بڑی مقدار میں گولہ بارود بھی شامل ہے۔یمنی فوج نے معسکر خالد بن ولید کی طرف پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔ کیمپ کے اطراف میں حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی کی اطلاعات ہیں۔ دونوں طرف سے ایک دوسرے پر توپخانے اور میزائلوں سے حملے جاری ہیں۔یمن کی سرکاری فوج نے معسکر خالد بن ولید کے شمال، مشرق اور مغرب کے اطراف میں گھیرا تنگ کردیا ہے۔ آئینی فوج اور اس کی حامی ملیشیا ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ کئی مقامات پر باغیوں کو غیرمعمولی جانی نقصان پہنچا ہے جس کے بعد باغی وہاں سے فرار ہونے لگے ہیں۔ کیمپ کے اطراف میں آگ کے شعلے اور خوفناک دھواں بلند ہوتا دکھائی دیا ہے۔ادھر مشرقی المخا میں بھی عرب اتحادی فوی اور یمن کی آئینی فورسز نے باغیوں کے ٹھکانوں پر تباہ کن حملے کیے ہیں۔ المخا اور اس کے اطراف میں پہاڑی علاقوں میں چھپے حوثی شدت پسندوں کے خلاف آپریشن مزید سخت کردیا گیا ہے۔ تازہ لڑائی میں اپاچی فوجی ہیلی کاپٹر، عرب اتحادی فوج کے جنگی طیارے اور ٹینک بھی حصہ لے رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -