تفتیش کا معیار بہتر بنانے کیلئے سکول آف انویسٹی گیشن قائم کرنے کا فیصلہ

تفتیش کا معیار بہتر بنانے کیلئے سکول آف انویسٹی گیشن قائم کرنے کا فیصلہ

لا ہور(کرا ئم رپورٹر) ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورغلام مبشر میکن نے تفتیش کے معیار کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے وقت کی ضرورت کے مطابق بر وقت شہادتوں اور ثبوت کو اکٹھاکرنا اور تفتیش کے معیار کو جدید طریقوں سے عمل میں لانے کے لیے سکول آف انویسٹی گیشن قائم کر نے کا فیصلہ کیاہے۔اس منصوبہ سے تفتیشی افسروں کی استعداد کار بڑھانے اور ان کو تربیت حاصل کرنے کا موقع ملے گا ۔اس ادارہ کو بین الاقوامی سطح کے اداروں کی طرز پر منظم کیا جائے گا۔سکول آف انویسٹی گیشن میں جائے واردات کا معائنہ /شواہد کا اکٹھا کرنا ، جیو فینسنگ ،معیاری طریقہ سے شواہد کو محفوظ کرنا،DNAاور فرانزک کا جائزہ محفوظ کرنا اورپولیس کرائم سین لیب کے ذریعہ سے مو قع سے شواہد اکٹھے کرنا،عدالت میں کیس کو پیش کرنا شامل ہے۔

مزید : علاقائی