گڑھی شاہو پولیس نے دو منشیات فروش گرفتار کر لئے

گڑھی شاہو پولیس نے دو منشیات فروش گرفتار کر لئے

لاہور (خبر نگار)ایس ایچ او گڑھی شاہو کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے دوسابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور27ہزار روپے نقدی برآمد کر لی ہے۔ ایس پی سول لائنز علی رضا نے مختلف تھانوں کی ٹیمیں بنا کر منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی جس پر ایس ایچ اوگڑھی شاہو تحسین نجم نے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر منشیات فروش اسلم عرف بٹ اور اکبر کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او کے مطابق گرفتارملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ۔

مزید : علاقائی